ملکی ترقی کا خواب مزدور کی خوشحالی یقینی بنائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا

چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کا بیان

منگل مئی 23:24

ملکی ترقی کا خواب مزدور کی خوشحالی یقینی بنائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب مزدور کی خوشحالی یقینی بنائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مزدوروں کے حقوق سے متعلق قوانین پر نہ صرف عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا بلکہ مزدوروں کی سماجی اور معاشی خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور اسمبلی سے محنت کشوں کے حقوق کیلئے ابتداء قوانین منظور کرائے، قانون سازی کا یہ عمل بعد کی پارلیمنٹس میں بھی جاری رہا لیکن اصل چیلنج ان قوانین پر موثر عمل درآمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اس سلسلے میں ہمیشہ سے فعال رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں محنت کشوں کی موثر نمائندگی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں - انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد مناسب قانون سازی کیلے اقدامات کریں گے۔