ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

منگل 1 مئی 2018 23:24

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت کے اتحاد اور یکجہتی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مساجد میں انفرادی اور اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جس میں نوافل اور تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ساتھ صلوٰة التسبیح کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار کیا گیا۔ شب برأت ہر شعبان کی 15 تاریخ کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :