انوشکا شرما نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 2 مئی 2018 09:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔ انوشکا، بھارت کے شہر ایودھیا میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 2007 ء میں ماڈلنگ سے اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

2008 میں ،’’رب نے بنادی جوڑی‘‘نامی فلم سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم سے ہی وہ بالی وڈ پر چھاگئیں۔ ان کا شمارآج بھاری معاوضہ وصول کرنیوالی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔اداکارہ انوشکا کی تین فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں سوئی دھاگہ، زیرو اور سنجو شامل ہیں۔ تینوں فلمیں انوشکا کے کریئر کی اہم فلمیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :