کنعال کھیمو فلم’’ کلنک‘‘کی کاسٹ میں شامل

بدھ 2 مئی 2018 09:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار کنعال کھیمو فلم’’ کلنک‘‘کی کاسٹ میں شامل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنعال کھیمو فلم ’’کلنک‘‘ کا حصہ بن گئے ، فلم میں کنعال اہم کردارادا کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور،مادھوری ڈکشت ، عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا اور کنعال کھیمو بھی شامل ہیں۔ فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے ۔فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورمان ہیں، فلم آئندہ سال 19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :