آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 2 مئی 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، بالائی خیبرپختونخوا میںمالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔