سعودی عرب ، چوریوں میں ملوث 10 ایشیائی افراد کا گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 10:56

سعودی عرب ، چوریوں میں ملوث 10 ایشیائی افراد کا گروہ گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء)   سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ریاست میں مختلف واداتوں میں ملوث  10 ایشائی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں چوری کی واردتوں میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ انکے کچھ ساتھی فرار ہو گئے تھے اور پولیس کو گزشتہ ایک ہفتے سے انکی تلاش تھی ۔ پولیس نے گزشتہ روز 10 ایشائی چوروں کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ 45 سے زائد وارداتوں میں ملوث پائے گئے تھے ۔ اس گروہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس گروہ سے قبضے سے 10ملین ریال بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔۔