وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جمعہ کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کینیا کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کو کینیا کے دورے کی خصوصی دعوت دی

بدھ مئی 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جمعہ نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔کینیا کی وزیر خارجہ ، کینیا کے صدر کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کے دورہ پر ہیں جس کے دوران انہوں نے کینیا کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کو کینیا کے دورے کی خصوصی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر کینیا کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیا کی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور کینیا کی مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔