فلم’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر 2 سانپوں کی وجہ سے فلم کی عکسبندی روک دی گئی

بدھ مئی 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم’’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر2 سانپ آنے کی وجہ سے فلم کی عکسبندی روک دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی ورون دھون، مادھوری ڈکشت اور عالیہ بھٹ نے شروع کر دی ہے، فلم کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر دو سانپ آگئے جس کی وجہ سے چند گھنٹوں کے لئے عکسبندی روک دی گئی اور فلم کی ٹیم سانپوں کو جنگل میں چھوڑ آئی، تاہم اس واقع کے بعد حفاظتی تدابیر کی جا رہی ہیں تاکہ دوبارہ اس قسم کے واقع سے بچا جا سکے۔

فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، ادیتیا رائے کپور ،سوناکشی سنہا، کنعال کھیمو، ورون دھون، مادھوری ڈکشت اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورمان ہیں۔ فلم آئندہ سال19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :