شاہد کپور نے فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کی کاسٹ کا باضابطہ اعلان نہ ہونے کے باوجود تیاریاں شروع کر دیں

بدھ مئی 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کی کاسٹ کا باضابطہ اعلان نہ ہونے کے باوجود تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور ان دنوں شردھا کپور اور یامی گوتم کے ساتھ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اس کے ساتھ سرتھ شاہد کپورنے تیلگوفلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کے لئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

فلم میں شاہد کپور کی کاسٹ بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم شاہد کپور کا کہنا ہے کہ میں نے فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں ۔ فلم میں شاہد کپور میڈیکل کے طالبعلم کا کردار ادا کریں گے۔ شاہد کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے بعد فلم کے کردار کے لئے اپنا حلیہ تبدیل کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ فلم کی عکسبندی جولائی میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :