میرے کام کا اصول ریکارڈ توڑنا نہیں، امیتابھ بچن

بدھ 2 مئی 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈاداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے کام اصول ریکارد توڑنا نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں رشی کپور کے ساتھ فلم’’102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے، جو4مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مجھے 50سال فلم اندسٹری میں ہو گئے ہیں اور میں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ میرے کام اصول ریکارد توڑنا نہیں۔ اگرشائقین فنکار کے کام کو پسند نہیں کرتے تو انہیں آئندہ کے لئے اپنے کام میں بہتری لانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :