سعودی عرب، ڈیجیٹل کرنسی سے آرامکو کا کوئی تعلق نہیں

بدھ 2 مئی 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سعودی عرب کی سرکاری تیل کی کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق آرامکو نے اپنے ایک بیان میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص بھی آرامکو سے منسوب ڈیجیٹل کرنسی سے کسی طرح کا کوئی لین دین نہ کرے اور یہ کہ آرامکو سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔