عمران خان اقتدار تک پہنچ رہے ہیں لیکن ۔۔۔ معروف صحافی نے عمران کو خوشخبری دیتے ہی بری خبر بھی سنا دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:02

عمران خان اقتدار تک پہنچ رہے ہیں لیکن ۔۔۔ معروف صحافی نے عمران کو خوشخبری ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 مئی 2018) معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان عوامی سطحوں اور غیر عوامی سطحوں سے اقتدار کی طرف آتے نظر آ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سہیل وڑائچ کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگکے انتخابات میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو صدر بنانے کے فارمولا پر عمل در آمد ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اورایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان عوامی سطحوں اور غیر عوامی سطحوں سے اقتدار کی طرف آتے نظر آ رہے ہیں۔عوام بھی ان کے حق ہے۔میں ایک بات کرنے لگا ہوں جو بد شگونی کی ہے لیکن میرے خیال سے یہ سیٹ اپ زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔ہو سکتا ہے عمران خان آ جائیں تو پیپلز پارٹی بھی ان کو سپورٹ  کرے۔لیکن میرے خیال سے یہ  لمبے عرصے تک نہیں چلے گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: