فلم ’’باغی ‘‘ سے بچپن کے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا، ٹائیگر شروف

بدھ مئی 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ مجھے فلم ’’باغی ‘‘ سے بچپن کے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ فلم ’’باغی ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے جس سے مجھے بچپن کے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا اور یہ ایک ایسی فلم ہے جو میرے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوئی ہے اور اس سلسلے کی دوسری فلم کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے جس میرے لئے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ فلم ’’باغی ‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ شردھا کپور اور ’’باغی 2‘‘ میں اداکارہ دیشا پتانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :