انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بنگلور میں اکھٹے ہالی وڈ فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار ‘‘ دیکھی

بدھ 2 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بنگلور کے سینما میں اکھٹے ہالی وڈ فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار ‘‘ دیکھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ یکم مئی کو اپنی 30ویں سالگرہ منائی اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور شوہر ویرات کوہلی نے سینما میں اکھٹے فلم’’ایوینجرز: انفینیٹی وار ‘‘ دیکھی اور یادگار دن گزارا۔

اداکارہ انوشکا شرما نے ٹویٹر پر سینما جاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ انوشکا شرما نے کالے رنگ کے کپڑے اور ویرات کوہلی نے ہلکے سبز ٹی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما فلم ’’زیرو ‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ دکھائی دیں گی۔