خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 11:13

خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02مئی 2018ء) سینئیر سیاست دان خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملسم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو بیرون ملک نوکری کرنے اور اقامہ کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نا اہل قراردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب خواجہ آصف نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔۔خواجہ آصف نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ رٹ دائر ہونے سے پہلے بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکا تھا۔بینک اکاؤنٹس کو ظاہر کرنے میں غیر ارادی طور پر ناکام رہا۔ اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔