استور‘ شب برات کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی دعائیہ اور درود پاک کے محفلوں کا انعقاد

بدھ 2 مئی 2018 11:20

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پندرہ شعبان شب برات کے مناسبت سے استورمیں مساجد میں خصوصی دعائیہ اور درود پاک کے محفلوں کا اہتمام کیا گیا ، مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ‘پہاڑوں پر بھی چراغاں سے روشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر جی بی سکائوٹس اور جی بی پولیس کے دستے تعینات کئے گئے تھے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور گلگت بلتستان سکائوٹس نے ڈیوٹی سر انجام دیئے۔

استورشہر کی اہم شاہراہوں پر جی بی سکائوٹس کے دستے گشت پر مامورہے اور حساس جگہوں پر تعینات رہے۔ استور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے گاڑیوں کی چکنگ کی جبکہ عبادت گاہوں میں ملک کی سلامتی اور علاقے کے تعمیرو ترقی اور امت مسلمہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :