روندو کو ضلع بنانا میری سیاست کا محور ہے ‘سکندر علی

بدھ 2 مئی 2018 11:20

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) گلگت بلتستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہاہے کہ روندو کو ضلع بنانا میری سیاست کا محور ہے، ضلع کے قیام کیلئے پہلے بھی بہت کوششیں کی ہیں، آئندہ بھی کریں گے، عوام سے مشاورت کرکے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ضلع کے قیام کیلئے باقاعدہ قراردادلاؤں گا، میرے حلقے کی آبادی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب 50ہزار کی آبادی پر کھرمنگ کو ضلع بنایا گیا ہے تو میرے حلقے کو کیوں ضلع نہیں بنایا جاسکتا۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کے قیام کیلئے روندو یوتھ فورم سمیت تمام تنظیموں اور شخصیات کا تعاون درکار ہے، میڈیا کی طاقت کے بغیر ہم کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ملکر علاقے کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے کام کریں کیونکہ روندو کسی فرد واحد کا نہیں پورے عوام کا علاقہ ہے، اس کی ترقی بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ضلع کے قیام کیلئے بات ہو چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ روندو کا سروے کرایا جائے گا اور جلد ضلع کے قیام کیلئے کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی زد میں آنے والی تمام زمینوں اور تعمیرات کا معاوضہ میرٹ پر دیا جائے گا، کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :