طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے‘ ڈاکٹر خلیل الرحمن

بدھ مئی 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے زیر اہتمام کیرئیر ڈیویلپمنٹ سیمینار کا اہتمام کیا گیا،جس میں مختلف شعبوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ماہرین سے تعلیمی کیرئیر میں درپیش مسائل سے متعلق رہنمائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں وہاں طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ بھی ہونا چاہئے۔

مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نعیم خٹک، جنرل سیکرٹری آئی جے ٹی، یونیورسٹی کیمپس پشاور محسن اقبال اور ناظم آئی جے ٹی، یو ای ٹی شعیب فضل و دیگر بھی سیمینار میں موجود تھے۔