عالمی یوم مزدور ‘ واپڈا ہائیڈرو یونین کا جلسہ اور ریلی

بدھ مئی 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب بمقام عطاء لیبر ہال جی ٹی روڈ نشتر آباد پشاور میں زیر صدارت مرکزی چیئرمین گوہر تاج منعقد ہوئی ‘جس میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال‘ سیکرٹری مستجاب مزدور اور ڈپٹی چیئرمین علی سید کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور واپڈا کے سینکڑوں محنت کشوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عطاء لیبر ہال سے ہشتنگری چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ پیسکو میں فیلڈ سٹاف سمیت مختلف کیٹیگریز میں 70 فیصد آسامیاں خالی ہیں صارفین کی تعداد اور لینتھ آف لائن میں روز بروز اضافہ اور فیلڈ سٹاف کی کمی اور کام کی دبائو کی وجہ سے آئے روز لائن سٹاف حادثات بجلی میں لقمہ اجل بن رہے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ پیسکو قیمتی سرمایہ سے محروم ہورہی ہے۔