Live Updates

’یوم مزدور‘ شاہین ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ریلی

بدھ 2 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) شاہین ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اور یوم مزدور کے حوالے سے جنرل بس سٹینڈ میں ریلی نکالی جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ اور دیگر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوم مزدور کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ چار سال میں مزدوروں کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے تاہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2018 ء کے بجٹ میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی منصوبے بنائے جائیں اور ان کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات