وہاب ریاض کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کا دروازہ کھل گیا

بدھ 2 مئی 2018 11:24

وہاب ریاض کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 مئی 2018ء) خراب کارکردگی پر قومی ٹیم سے ڈراپ کئے گئے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کے ساتھ انگلش کاﺅنٹی کلب ڈربی شائر نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرلیاہے،کرکٹ حلقوں کاکہنا ہے کہ وہاب انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں اپنی واپسی کا کیس مضبوط بناسکتے ہیں۔وہاب ریاض کا پی ایس ایل میں ریکارڈ خاصا شاندار رہاہے۔

(جاری ہے)

وہ پی ایس ایل 3میں فہیم اشرف کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے سرفہرست باﺅلر تھے اور انہوں نے سابق پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کیلئے فی اوور7سے بھی کم رنز دیتے ہوئے18وکٹیں حاصل کی تھیں۔قومی ٹیم سے باہر ہونے کے سبب وہاب ریاض انگلش کاﺅنٹی کو پورے سیزن کے دوران دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 32سالہ فاسٹ باﺅلر پر کھلے بندوں تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس نے ہمیں دو سالوں میں کوئی میچ نہیں جتوایا ،اس صورتحال میں آگے کی جانب دیکھنا ہی بہتر ہوگا۔واضح رہے کہ وہاب ریاض کیربیئن پریمیئرلیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس سے بھی معاہدہ کرچکے ہیں۔32سالہ پیسر اب تک 167ٹی ٹونٹی میچزمیں 7.11کے اکانومی ریٹ سے 197وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔