سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری

بدھ مئی 11:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کررہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہوگا۔ اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔اس منصوبے کا مقصد 2020ء تک 11ارب ڈالر اکٹھے کرنا ہے۔ اس سے ریاست کے خزانے پر آنے والا وہ دباؤ کم ہو گا جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :