اسرائیلی وزیراعظم کے دعوئوں کے بعد ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، بورس جانسن

بدھ 2 مئی 2018 11:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعوئوں کی مکمل انداز میں تصدیق کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس سے ایران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے 2 روز قبل ایسی خفیہ جوہری دستاویزات پیش کی تھیں، جن کا تعلق ایران کی جانب سے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار سازی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :