ماں کا پیسے دینے سے انکار؛ نوجوان نے طیش میں آ کر بد ترین اقدام اٹھا لیا

لاہور میں ماں سے پیسے نہ ملنے پر بیٹا گھر کو آگ لگا کر فرار ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 11:33

ماں کا پیسے دینے سے انکار؛  نوجوان نے  طیش میں آ کر بد ترین اقدام اٹھا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) مرغزار کالونی برکت مارکیٹ میں بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گھر کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغزار کالونی برکت مارکیٹ میں ماں کی جانب سے پیسے نہ دینے پر عادل نے طیش میں آکر گھر کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔حادثے میں کوئی جانی نقصاننہیں ہوا ۔ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :