مراکش کا ایرانی سفیر کو ملک بدرکرنے،تہران میں سفارتخانہ بندکرنے کااعلان

فیصلہ ایران کی جانب سے صحارا کی علیحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کی حمایت کے ردعمل میں کیا ،مراکشی وزیرداخلہ

بدھ 2 مئی 2018 11:47

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے صحارا کی علیحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کی حمایت کے ردعمل میں کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیساریو فرنٹ مراکش سیصحراوی عوام کے لیے آزادی کے نام پر گوریلا جنگ لڑتی رہی ہے ۔اس وقت اقوام متحدہ کی مداخلت کے بعد اس فرنٹ اور مراکش کے درمیان جنگ بندی ہے۔

(جاری ہے)

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں مراکشی سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا اور رباط میں متعیّن ایرانی سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔انھوں نے ایران اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پولیساریو فرنٹ کی حمایت اور اس کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت دینے کا الزام عاید کیا ہے۔ایرانی حکومت نے مراکش کے اس اعلان اور الزام پر فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :