شام میں داعش کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی، امریکہ

لڑائی مشکل ہوگی، لیکن ہم اور ہمارے پارٹنر ضرور حاوی پائیں گے اورحملے کی صورت میں دفاع کریں گے،محکمہ خارجہ

بدھ 2 مئی 2018 11:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے لیے، امریکہ عالمی اتحاد اور مقامی ساجھے داروں سے مل کر کارروائیاں شروع کرنے والا ہے، جن کارروائیوں میں سیرئن ڈیموکریٹک فورسز بھی شامل ہوں گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ مشن کا مقصد شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق لڑائی مشکل ہوگی لیکن ہم اور ہمارے پارٹنر ضرور حاوی پائیں گے اور یہ کہ حملے کی صورت میں امریکہ، اتحاد اور ساتھیوں کی افواج اپنا دفاع کریں گی۔اٴْنھوں نے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب داعش علاقے پر کنٹرول کیا کرتی تھی اور شام کے عوام میں دہشت پھیل جاتی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں، ترجمان نے کہا کہ امریکہ نیٹو کے اپنے اتحادی ترکی اور ہمارے پارٹنرز اسرائیل، اردن، عراق اور لبنان سے مل کر کام کرے گا، تاکہ اٴْن کی سرحدوں کو داعش سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اٴْنھوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ علاقے کے ہمارے ساتھی اور اتحادی افواج، اسلحے اور وسائل کے اعتبار سے اپنا جائز حصہ ڈالیں تاکہ واگزار کرائے گئے علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جاسکے۔ترجمان نے امریکی صدر کے اٴْن کلمات کا حوالہ دیا جو اٴْنھوں نے فرانس کے صدر امانوئیل مکخواں کے ہمراہ ادا کیے تھے، جن میں اٴْنھوں نے کہا تھا کہ ہم شام میں مضبوط اور دیرپا نتائج کے حصول کا عزم رکھتے ہیں، اس طرح کہ داعش پھر کبھی اٴْن علاقوں میں سر نہ اٹھا سکے، آبادی کی طرف واپس نہ آ سکے، اور اسد حکومت یا اٴْس کے ایرانی حمایتی کسی طور پر کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے تحت جنیوا عمل کو بحال کیا جائے گا، اور بین الاقوامی وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔اٴْنھوں نے کہا کہ امریکہ اس عزم پر قائم ہے کہ آئندہ کا سیاسی تصفیہ عمل میں لایا جاسکے، جس کی بدولت تمام شامیوں کی خواہشات پوری ہوں، جن میں سنی عرب، کٴْرد، مسیحی، ترکمان اور دیگر اقلیتیں شامل ہیں۔