شام میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایران

صہیونی دشمن شام میں ہمارے عسکری مشیروں پر حملے کر رہا ہے،خاموش نہیں رہیں گے،ایرانی عہدیدار

بدھ 2 مئی 2018 11:47

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایران نے دھمکی دی ہے کہ شام میں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علائو الدن بورجردی نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں اسرائیل کی بار بار کی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے شمال میں متعدد تنصیبات پر ہونے والے فضائی حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ایرانی عہدیدار نے شام کے صدر مقام دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صہیونی دشمن شام میں ہمارے عسکری مشیروں پر حملے کر رہا ہے۔ حالیہ حملے کے بعد ایران خاموش نہیں رہے گا بلکہ صہیونی ریاست کے خلاف مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔