ایرانی جوہری معاہدے کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے، برطانیہ

ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کی جانا چاہیے،برطانوی وزیرخارجہ

بدھ 2 مئی 2018 11:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کی جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کی جانا چاہیے۔بورس جانسن نے کہاکہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس طرح تہران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :