Live Updates

رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی خواتین کی تضحیک کس کے کہنے پر کی؛ نا قابل یقین نام سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 11:47

رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی خواتین کی تضحیک کس کے کہنے پر کی؛ نا قابل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی 2018ء) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے آنے والی خواتین کی تضحیک کرنے کے لیے رانا ثناءاللہ کوسابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہہ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی خواتین سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کی تھی۔

(جاری ہے)

پی ٹی رہنما فواد چوہدری نے اسے مریم نواز کی شہہ قرار دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساہیوال جلسے میں نا اہل ہونے والے خواجہ آصف کو اگلی صف میں بٹھانا اوت استقبال قابک مذمت ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے آنے والی خواتین کی تضحیک کرنے کے لیے رانا ثناءاللہ کو مریم نواز نے شہہ دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات