ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اورکھادکا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ مئی 11:52

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اورکھادکا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بوقت ضرورت سپرے بھی کریں تاہم سپرے کرنے اور کھادڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بندنہ کیاجائے تاکہ گیس پیداہونے سے فصل کو نقصان نہ پہنچے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے سبزیاں کاشت کرنیوالے کاشتکاردن کے وقت تقریباً صبح 9 بجے سے سہ پہر4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں اطراف سے کھلا رکھیں تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدانہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :