آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مختلف بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں،ماہرین غذائیت

بدھ 2 مئی 2018 11:52

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ماہرین غذائیت نے کہاہے کہ آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر‘کینسر‘موٹاپے‘ عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہناہے کہ آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے جس میں وٹامن اے‘ سی‘ کے‘ای‘ بی ون‘ بی ٹو‘ بی تھری ‘بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم ‘ فلورائیڈ‘ فاسفورس‘ میگنیشیم‘آئرن‘ ف کیلشیم اورزنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے ازحدمفیدہیں اورمختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :