آئی پی ایل میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

بدھ 2 مئی 2018 11:55

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں کولکتہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم آٹھ میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے چار میچز میں کامیابی حاصل کی اس اعتبار سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ چنائی سپر کنگز کی لیگ میں اب تک کاکردگی سب سے بہتر ہے چنائی کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور سب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

واضح رہے کہ لیگ میں پرسوں جمعہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں اندور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو ممبئی میںکھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :