امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی

بدھ مئی 11:55

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مالیاتی پالیسی رپورٹ کے انتظار میں تاجروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد گر کر 1305.72 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 12.40 ڈالر (0.9 فیصد) کمی کے ساتھ 1306.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد گر کر 1306.26 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1308.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 ٖفیصد کم ہوکر 1310.77 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1313.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :