امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

بدھ 2 مئی 2018 11:55

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کی جوہری پالیسی بارئے بڑھتے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی کے لیے وقفے پر سودے 1.11 ڈالر کم ہوکر 73.60 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 87 سینٹ کمی کے ساتھ 67.70 ڈالر فی بیرل طے پائے۔