عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 11:51

عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) عدالت نے توہین عدالت کیس میں وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے احسن اقبال کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے احسن اقبال کو 7 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔جب کہ عدالت نے پیمرا سےبھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اور کہا ہے کہ پیمرا نے توہین عدالت کے مواد کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں ۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کی تھی۔