Live Updates

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے واپس ،حکومت ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو گلے کا طوق بنانیکی بجائے خاتمے کااعلان کر کے ہر طبقے کا دل جیتے ‘ صدر اشرف بھٹی

بدھ 2 مئی 2018 12:32

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے واپس ،حکومت ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے منافع کی صورت میں وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اصافے سے تاجروں سمیت ہر طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

پیداواری لاگت بڑھنے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھائی جارہی ہے جس میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے ۔ود ہولڈنگ ٹیکس معیشت کیلئے سود مند ثابت ہونے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔حکومت ظالمانہ ٹیکس کو اپنے گلے کا طوق بنانے کی بجائے اس کے خاتمے کااعلان کر کے تاجروں سمیت ہر طبقے کے دل جیت سکتی ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات