زراعت کی ترقی کیلئے اس شعبے میں فی الفور ایمر جنسی کا نفاذ کرنیکی ضرورت ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

کسان کو ریسکیو کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو اسکے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے ‘ زرعی ماہر

بدھ 2 مئی 2018 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) زرعی ماہر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے ریسرچ پر بھرپورتوجہ دینا ہو گی ،نا قص پالیسیوں کی وجہ سے ہماری زراعت تنزلی کی جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس کیلئے اس شعبے میں فی الفور ایمر جنسی کا نفاذ کرنے کی ضرورت ہے ، پانی کی قلت کونظر انداز کرنے کی بجائے اس طرف سنجیدگی سے سوچ بچار کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے والاطبقہ مسلسل نظر اندا ز کئے جانے کی وجہ سے متنفر ہو رہا ہے اور اگر اسے ریسکیو کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اجناس کی قیمتوں کے معاملے پر ان کااستحصال کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے گندم کی خریداری پالیسی میں بھی انصاف نہیں ہو رہا اور درمیانے اور چھوٹے کسان کو باردانے کے حصول اور اپنی گندم فروخت کرنے میں مشکلات کا سامناہے ۔ حکومت نے ایسی کوئی بھی پالیسی نہیں بنائی جس سے مڈل مین کا کردار ختم نہیں ہو سکا اور یہی کسان کے استحصال کی بڑی وجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :