دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 2 مئی 2018 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد35300 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابل میںنونوشہرہ کے مقام پر آمد26100 کیوسک اور اخراج26100 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد33000کیوسک اور اخراج33000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 22200کیوسک اور اخراج12500کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد 64400 کیوسک اور اخراج 60900کیوسک،چشمہ آمد65900کیوسک اوراخراج 58000کیوسک، تونسہ آمد48300کیوسک اور اخراج41700 کیوسک، پنجند آمد3800 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد33100 کیوسک اور اخراج 33100 کیوسک، سکھر بیراج آمد28200 کیوسک اور اخراج9200 ،کوٹری آمد4700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1388.24 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.023 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1104.30فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.408 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔