پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ نے سیاست میں قدم رکھ لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 12:02

پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ نے سیاست میں قدم رکھ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹ شہناز لغاری اور سول سوسائٹی کی خواتین نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری سجاعت حسین اور ق لیگ کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔واضح رہے کہ شہناز لغاری دنیا کی پہلی با حجاب پائلٹ ہیں۔شہناز لغاری نے اب تک اپنی پروازیں حجاب لے کر ہی اڑائی ہیں۔ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔