امریکا میں اسرائیلی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بہتری کے پیش نظرملتوی

تجربہ امریکا میں کیا جانا تھا ،مذکورہ میزائل طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے تعاون سے تیار کیاگیا،اسرائیلی وزارت دفاع

بدھ 2 مئی 2018 12:23

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اسرائیل کے ایرو تھری نامی بیلسٹک میزائل کا ایک مجوزہ تجربہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ تجربہ امریکا میں کیا جانا تھا اور اسے اس میزائل کی تیاری میں بہتری کے پیش نظر ملتوی کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ میزائل طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے تعاون سے تیار کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ اس میزائل کا ایک لائیو ٹیسٹ اس سال موسم گرما میں امریکی ریاست الاسکا میں کیا جانا تھا۔ اس تجربے کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :