سری لنکن حکومت میں داخلی کھچاؤ،

نوماہ سے برطرف وزیر انصاف بحال سری لنکن صدرنے راجاپاکشے کو اب وزیر انصاف کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم اور ثقافت کاقلمدان بھی سونپ دیا

بدھ 2 مئی 2018 12:23

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سری لنکا کے صدر سیری سینا نے نو ماہ قبل برطرف کیے گئے وزیر انصاف ویجیاداسا راجاپاکشے کو ان کے سابقہ منصب پر بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیاکے مطابق راجاپاکشے کو اس وقت برطرف کیا گیا تھا جب انہوں نے ایک بندرگاہ ٹھیکے پر چین کے حوالے کیے جانے کے اربوں ڈالر کے معاہدے پر سرعام شدید تنقید کی تھی۔ ماہرین کے مطابق کولمبو حکومت میں ابھی تک داخلی تناؤ پایا جاتا ہے۔ سری لنکا میں گزشتہ ماہ چھ حکومتی وزراء نے استعفے بھی دے دیے تھے۔ راجاپاکشے کو اب وزیر انصاف کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم اور ثقافت کا وزیر بھی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :