میانمار کی فوج خونریزی بند کرے، اقوام متحدہ کی اعلیٰ اہلکار کا مطالبہ

میانمار کی فوج ریاست کاچین میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا سبب بن رہی ہے،بیان

بدھ مئی 12:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی ریاست کاچین میں خونریزی اور ملکی فوج کی طرف سے شہریوں کے خلاف طاقت کے بیجا استعمال کا سلسلہ بند کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق سے متعلق عالمی ادارے کی نمائندہ خصوصی یانگ ہی لی نے گزشتہ روز کہا کہ میانمار کی فوج چین کے ساتھ سرحد کے قریب ریاست کاچین میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاچین کے شہری علاقوں میں ملکی مسلح افواج کی طرف سے فضائی حملوں، توپ خانے سے گولہ باری اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال فوراً بند کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :