شام کے شمال مشرقی حصے الحسکہ میں فضائی حملہ،

10بچوں سمیت 23شہری ہلاک واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی، علاقے میں کٴْرد جنگجو بھی سرگرم ہیں،شامی آبزرویٹری کا بیان

بدھ 2 مئی 2018 12:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شام کے شمال مشرقی حصے میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں 23عام شہری مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں,غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام کے شمال مشرقی حصے میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں 23عام شہری مارے گئے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ الحسکہ صوبے میں یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا، آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق اس علاقے میں کٴْرد جنگجو بھی سرگرم ہیں جن کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے۔ دوسری جانب ماضی میں عراقی فوج بھی داعش کو نشانہ بنانے کی خاطر الحسکہ میں کارروائی کر چکی ہے۔ تاہم اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :