امریکا اورشمالی کوریا سربراہوں کے درمیان ملاقات کے ممکنہ مقام میں سنگاپور کا اضافہ

بدھ 2 مئی 2018 12:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کم جونگ اٴْن اور مون جائی ان کی تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر کی ملاقات جلد متوقع ہے اور ملاقات کے ممکنہ مقامات کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جس میں سنگا پور کے نام کااضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیاکہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن سے ملاقات کا مقام سنگاپوربھی ہو سکتا ہے جبکہ جنوبی اور شمالی کوریا کا سرحدی گائوں پان مٴْن جوم ممکنہ مقامات کی فہرست میں پہلے ہی سے موجود ہے ،تاہم سنگاپور سمیت دیگر ملکوں پر بھی غور کیا جاسکتاہے۔

ٹرمپ نے اس یقین کا بھی اظہا کیا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کامیاب ملاقات ہوگی اور بہت جلد ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کم جونگ اٴْن کے جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کے اعلان کوبھی سراہا اور کہا کہ کِم بہت بے باک اور صاف گو ثابت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :