شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع

سفارتی سطح پر قربت کے بعد ان اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دونوں کوریائی ممالک کے الگ ،الگ بیانات

بدھ 2 مئی 2018 12:32

پیانگ یانگ /سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ سرحد پر ایک دوسرے کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے لیے نصب لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا شروع کر دئیے،جرمن ریڈیو کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں کوریاؤں کے مابین سفارتی سطح پر قربت کے بعد ان اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن اور جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کی ملاقات میں طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں یکم مئی سے ایک دوسرے کے خلاف تمام تر پروپیگنڈا روکنے پر اتفاق ہوا تھاادھر شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے بھی جاری کیے گئے اپنے ایک الگ بیان میں کہاکہ انہوں نے بھی جنوبی کوریا کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے لیے نصب لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا کا کام شروع کرد یا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :