ْ یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں کا سینٹ لیوک چرچ ایبٹ آباد کا دورہ

بدھ 2 مئی 2018 12:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) باہمی احترام اور برداشت کو فروغ دینے کی غرض سے یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں نے سینٹ لیوک چرچ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ چرچ میں موجود پادری رفیق جاوید نے طلبہ کو گرجا کا دورہ کروایا اور اس کے تاریخی پس منظر سے بھی آگاہ کیا جو 1864ء میں بنایا گیا تھا۔ طلبہ و طالبات نے پادری سے کئی سوالات بھی پوچھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد طلبہ اور طالبات میں یہ احساس پیدا کرنا تھا کہ ملک پاکستان میں رہنے والے دیگر مذاہب کے پیروکار بھی انسان اور پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہمیں اس بنیادی حق کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کیلئے اس بات کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ خود کو معاشرے کا ذمہ دار اور مفید شہری بنا سکیں۔ ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ مستقبل میں بھی دیگر مذاہب اور مسالک کے ساتھ اس طرز پر تعاون جاری رہے گا تاکہ وطن عزیز میں دائمی اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :