تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب ،بجلی کی پیداوار کم ہو گئی

بدھ مئی 12:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1386 جبکہ پانی کی مو جودہ سطح 1388.24 فٹ ہے، بجلی کی پیداوار کم ہو کر 204 میگاواٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1388.24 فٹ ہے جبکہ ڈیڈ لیول 1386 فٹ ہے، اسی طرح ڈیم میں پانی کی آمد 35300 کیوسک جبکہ اخراج 40 ہزار کیوسک ہے، پانی کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم کے 14 میں سے 9 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ پانچ پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار 204 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :