ایبٹ آباد میں پٹرول پمپ پر ڈرموں میں پٹرول ڈالنے کے باعث آگ بھڑکنے سے موٹر سائیکل جل کر راکھ

بدھ مئی 12:44

ایبٹ آباد میں پٹرول پمپ پر ڈرموں میں پٹرول ڈالنے کے باعث آگ بھڑکنے سے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ایبٹ آباد شہر میں لیڈی گارڈن کے قریب اٹک پٹرول پمپ پر ڈرموں میں پٹرول ڈالنے کے باعث اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے ڈرموں میں ڈالا گیا پٹرول اور ایک موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گیا، آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ، پولیس اور کینٹ بورڈ و ٹی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو عملہ نے امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

لیڈی گارڈن کے قریب اٹک پٹرول پمپ کے عملہ نے پٹرول مہنگا ہونے کی اطلاعات پر پٹرول ڈرموں میں سٹاک کر دیا تھا۔ ڈرموں میں پٹرول ڈالنے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ڈرموں میں ڈالا گیا پٹرول اور ایک موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گیا۔ پٹرول پمپ کے قریب حساس اداروں کے سنٹر ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے عملہ کے ساتھ ساتھ کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کا فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ ساتھ کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کا فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے بعد پٹرول پمپ کو بند کر دیا گیا، پولیس نے آگ لگنے کے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :