ماڈرن سکول سسٹم کے سویٹ ہوم کا آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہرنو میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

بدھ مئی 12:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کے سویٹ ہوم کا آٹھویں جماعت کا طالب علم ہرنو میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، طالب علم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی گئی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ماڈرن سکول سسٹم کے سویٹ ہوم کے بچوں کو سکول کی طرف سے گذشتہ روز چھٹی ہونے کی وجہ سے سیر و تفریح کیلئے ہرنو لے جایا گیا جہاں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر آٹھویں جماعت کا 16 سالہ یتیم طالبعلم دانیال ولد جاوید سکنہ پھلکوٹ جاں بحق ہو گیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی جہاں سے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

واقعہ کی اطلاع پر بگنوتر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔