استحکام پاکستان کونسل نے تعمیر و ترقی کے صلہ میں ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کو قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا

بدھ 2 مئی 2018 12:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ضلع مانسہرہ میں تعمیر و ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے صلہ میں ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کو استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے منعقدہ ملکی سطح کی پروقار تقریب میں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ استحکام پاکستان کونسل رجسٹرڈ کی جانب سے مجید نظامی آڈیٹوریم لاہور میں منعقدہ ملکی سطح کی پروقار تقریب میں ضلع ناظم مانسہرہ کو قائداعظم گولڈ میڈل دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر بہبود آبادی و ہائیر ایجوکیشن ذکیہ شاہنواز، وائس چانسلر خوشحال خان یونیورسٹی بخت خان، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور و دیگر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام نے کہا کہ استحکام پاکستان کونسل کا کارکردگی کو سراہنا اچھا اقدام ہے، وہ استحکام پاکستان کونسل کے چیئرمین شیر بہادر چغتائی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔